ان کاکہنا ہے کہ ایران جوہری تنازع کے سلسلے میں بڑی عالمی طاقتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں امریکا پر نائن الیون حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ نائن الیون حملوں سے منسلک حقائق جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیوں سمجھا جاتا ہے کہ دنیا کا ہر ملک وہ سب کچھ تسلیم کرلے گا جو امریکا کہے گا۔ احمدی نژاد نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح جوہری تنازع پر عالمی طاقتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ... اور سابقہ شیڈول کے تحت اکتوبر میں ایرانی نمائندہ چھ بڑی طاقتوں کے نمائندے سے ملاقات کرے گا۔ادھر امریکی صدر بارک اوباما نے ایرانی صدر کے الزامات کو ناپسندیدہ، نفرت انگیز اور ناقابل معافی قرار دیا۔
...........
/110